29 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:56
روسی صدر کا دوسری بار بھی ترک ہم منصب کا فون سننے سے انکار
جیو نیوز - ماسکو......طیارہ گرائے جانےپر ناراض روس کےصدرنےترک ہم منصب کی دوسری فون کال سننےسےبھی انکارکردیاہے۔
روس کے صدرولادیمرپوٹن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی پہلے بھی ایک کال کاجواب نہیں دیا تھا۔یہ کال شام میں داعش پرحملہ کرنے والےروسی طیارے کو ترکی کی جانب سے مارگرانے کے بعد پیداکشیدگی ختم کرنے کے لیے کی گئی تھی ۔
صدرپوٹن نے اردوان کی دوسری کال کابھی جواب نہیں دیا ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ صدرپوٹن کالز اس لیےریسیونہیں کررہےکیونکہ ترکی واقعہ پر باضابطہ معافی مانگنے کے لیے تیارنہیں ہے۔