تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 نومبر 2015
وقت اشاعت: 1:50

پیرس:ماحولیاتی کانفرنس کےموقع پرمظاہرہ،200گرفتار

جیو نیوز - پیرس.....پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر احتجاج کرنے والے200 سے زائد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر سیکورٹی سخت ہے ،سڑکوں پر پولیس تعینات ہے۔لیکن مظاہرین نے اجازت نہ ملنے کے باوجود مظاہرہ کیا اورریلی نکالی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

پیرس میں ہنگامی حالت کا نفاذ ہے اور ہر قسم کے مظاہروں پر پابندی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.