تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:43

اوبامہ ،پیوٹن اہم ملاقات ، طیارہ گرانے پر اوباما کا اظہار افسوس

جیو نیوز - پیرس.........امریکی صدر بارک اوبامہ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں شام اور یو کرین کے مسائل سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں جاری ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں شریک امریکی اور روسی صدور میں 30منٹ تک ملاقات جاری رہی اس موقع پر بارک اوباما نے ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرانے پر اظہار افسوس بھی کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤ ں کے درمیان شام اور یوکرین کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرانے کے بعد امریکی اور روسی صدور میں پہلی بار ملاقات ہوئی ہے جو کہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔

طیارہ گرانے کے بعد سے ترکی اور روس کے درمیان بننے والی صورتحال پر امریکی صدر نے پہلے ہی اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ترکی اور روس کا آپس کا معاملہ ہے اور امریکہ اس میں مداخلت نہیں کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.