تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 14:36

برطانیہ میں پیرس جیسے حملوں کاخدشہ

جیو نیوز - لندن.....برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں بھی پیرس جیسے حملوں کا خدشہ ہے،اسی بناء پر لندن میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ایکشن سے بھرپور مشقیں کیں۔

گولیوں کی تڑتڑاہٹ،گرنیڈز کے دھماکے،دہشت گردوں اور پولیس میں دوبدو مقابلہ،پیرس کے بعد لندن بھی حملہ آوروں کے نشانے پر ہے۔

گھبرایئے نہیں ایسا کچھ ہوا نہیں،لیکن برطانوی حکام کو اس کا خدشہ ضرور ہے،میٹرو پولیٹن پولیس نے اسی خطرے کو سامنے رکھ کر ایکشن ریہرسل کی،شاپنگ سینٹر میں کلاشنکوف اور دستی بموں سے مسلح دہشت گردوں کو انگیج کیا اور انہیں مار گرایا۔

ان مشقوں میں اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کے دو ہزار اہل کاروں نے اپنی مہارت دکھائی،حملہ آوروں کا صفایا کرنے کے بعد یرغمالیوں کو بھی بحفاظت نکالنے کا آپریشن کیا گیا۔

یہ تو تھا مشقوں کا احوال،اصل ایکشن لندن کے علاقے لوٹن میں ہوا جہاں دہشت گردی کے شبہے میں 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کی نشاندہی پر 7مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.