2 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 19:0
نوجو ان کی ہلاکت کی وڈیو جاری، شکاگو پولیس چیف برطرف
جیو نیوز - واشنگٹن.........شکاگو پولیس اہلکارکی سیاہ فام نوجو ان کو ہلاک کرنے کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شکاگو پولیس کے سربراہ کو برطرف کر دیا گیا۔
بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ نے شکاگو کے میئر راہم ایمانوئیل کے حوالہ سے بتایا کہ شکاگو پولیس کے گورے اہلکار کی طرف سے سیاہ فام 17 سالہ نوجوان لکوان کو متعدد گولیاں مار کر ہلاک کرنے کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شکاگو پولیس کے سربراہ گیری ایف میک کارتھی سے استعفی طلب کیا گیا تھا ۔
میئر راہم ایمانوئیل نے صحافیوں کو بتایا کہ وڈیو پر شدید عوامی ردعمل اور غم و غصہ کے باعث شکاگو پولیس کے سربراہ گیری ایف میککارتھی کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے