تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 20:4

امام حسین ؓکے چہلم پر کربلا میں سخت سیکیورٹی اقدامات

جیو نیوز - بغداد......نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر کربلا میں سیکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ۔

امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم پر کربلا میں ایران اور ہمسایہ ممالک سے آئے لاکھوں زائرین شریک ہوئے، روضۂ حسین رضی اللہ عنہ کی جانب رواں زائرین یاد حسین رضی اللہ عنہ میں سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔

سخت حفاظتی انتظامات کے تحت روضۂ حسین رضی اللہ عنہ پر آنے والوں کی جامہ تلاشی لی گئی، کربلا کی سڑکوں پر بھی سیکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے، شہر میں پولیس اور فوج کے ہزاروں اہلکار نگرانی کے لیے موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.