تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 20:4

اسرائیل نے شام میں فضائی حملوں کا اعتراف کر لیا

جیو نیوز - تل ابیب.........اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پہلی مرتبہ شام مےں فضائی حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شام میں کبھی کبھار آپریشن کرتے رہتے ہیں تاکہ اسے ہمارے خلاف محاذ بننے سے روکا جا سکے۔

شام سے اسلحہ، بالخصوص مہلک ہتھیاروں، کی لبنان ترسیل روکنے کے لئے ہرممکن اقدام کرتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم شام میں کبھی کبھار آپریشن کرتے رہتے ہیں تاکہ اسے ہمارے خلاف محاذ بننے سے روکا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شام سے اسلحہ، بالخصوص مہلک ہتھیاروں، کی لبنان ترسیل روکنے کے لئے ہرممکن اقدام کرتے ہیں۔نیتن یاہو نے اس ضمن میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ تنازعات میں گھرے ملک شام میں اسرائیلی سرگرمی کا اعتراف عوامی سطح پر کسی بھی صہیونی رہنما کا یہ پہلا اعتراف ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران مبینہ طور پر شام سے ایرانی اسلحے کی لبنان منتقلی کی کوشش کرنے والے قافلوں پر پراسرار فضائی حملے کئے گئے تھے جن کی ذمہ داری کسی ملک نے قبول نہیں کی تھی۔ یہ اسلحہ مبینہ طور پر ایرانی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی خطے میں دشمن تنظیم حزب اللہ کے لئے فراہم کیا جا رہا تھا۔

حالیہ چند مہینوں کے دوران شام سے ایرانی اسلحہ کی مبینہ طور پر لبنانی حزب اللہ کو ترسیل کی کوششوں کو اسرائیل نے نشانہ بنایا تھا، تاہم اسرائیلی حکام نے اس حملوں کا سرکاری سطح پر اعتراف نہیں کیا۔ اسرائیل شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کا مخالف ہے مگر اس نے مارچ 2011ء سے جاری خانہ جنگی میں حصہ ڈالنے سے گریز کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.