تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 20:4

نواز ،مودی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہیں،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکہ نے وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے پیرس میں ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے ۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان اور بھار ت کے درمیان اس قسم کی ملاقاتوں اور مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے ،دو طرفہ تعمیری شراکت داری نا صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کیلئے بھی بہتر ہے ۔

محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کے قریب آنے سے خطے میں استحکام پیدا ہوگیا ترجمان نے کہاکہ ہم اس قسم کے رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.