تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 3:47

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش

جیو نیوز - ریاض...... سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ حایل ریجن میں خراب موسم کے باعث آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سعودی حکام کے مطابق طائف ریجن کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے ۔ بریدہ ریجن میں بھی آج بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ مکہ مکرمہ ، اللیث، جدہ ،مدینہ منورہ کاموسم ابرآلود رہے گا۔

حایل میں مسلسل بارش اور خراب موسم کے باعث آج تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.