تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 9:48

بھارتی شہر چنئی شدید بارشوں کے بعدآفت زدہ قرار

جیو نیوز - چنئی .......بھارتی شہر چنئی کو شدید بارشوں کے باعث آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے،شہر میں دو روز سے بند ایئر پورٹ اب تک کھولا نہیں جاسکا ہے۔

ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں جاری بارشوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،سیلابی صورتحال کے باعث شہر کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا ہے، جھیلوں اوردریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،نشیبی علاقوں میں مکانات زیر آب آگئے ہیں ۔ایک رہائشی عمارت میں پہلی منزل تک پانی بھرجانے کے بعد وہاں مچھلیاں تیرتی پائی گئیں۔

چئنی میں تعلیمی ادارےاوردفاتر بند ہیں، ٹرین سروس بھی اب تک معطل ہے،سڑکیں زیرآب ہیںبھارتی اخباردی ہندو کا عملہ دفتر نہیں پہنچ سکا،جس کے باعث 137سال میں پہلی بار اخبار شائع نہ ہوسکا،چنئی میں ایئرپورٹ بند ہےاور پروازوںکی آمدورفت بھی معطل ہے ،ایک اندازے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے دس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.