تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 6:37

عبدالحمید اباعود کے برطانیہ میں لوگوں سے رابطوں کا انکشاف

جیو نیوز - پیرس......پیرس حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کا برطانیہ میں لوگوں سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق عبدالحمید اباعود نے برطانیہ میں جن لوگوں سے رابطہ کیا ان میں سے بیشتر برمنگھم میں مقیم تھے۔

پیرس حملوں میں ملوث ملزمان نے حملے سے کچھ دیر قبل برطانیہ میں ان افراد کو متعدد فون کالز کیں۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ تقریباً 800 برطانوی شہریوں نے عراق اور شام کا سفر کیا جن میں بعض نے داعش میں شمولیت اختیار کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.