تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 4:37

امریکی صدر اوباما کل قوم سے اہم خطاب کریں گے

جیو نیوز - واشنگٹن......کیلیفورنیا حملے کے بعد امر یکی صدر براک اوباما پیر کو قوم سے اہم خطاب کریں گے ۔ دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں سے امریکی شہریوں کو اعتماد میں لیں گے ۔

یہ خطاب پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے اوول میں ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما اپنے خطاب میں دہشت گردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے امریکی اقدامات کا ذکر کریں گے۔

صدر اوباما کے خطاب کو اس لیے بھی اہمیت دی جارہی ہے کہ پیرس حملوں کے بعدتھنکس گونگ کے موقع پر انہوں نے قوم کو یقین دلایا تھا کہ امریکا میں حملوں کا کوئی امکان نہیں ۔

ان کے اس بیان کے چند روز بعد ہی کیلیفورنیا میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آگیاجس کے بعد اب اوباما قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.