7 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 4:44
ایتھنز ؛ مقتول نوجوان کی ساتویں برسی پر ہنگامے پُھوٹ پڑے
جیو نیوز - ایتھنز....... یونان میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے نوجوان کی ساتویں برسی کے موقع پر ہنگامے پھوٹ پڑے ۔
دارالحکومت ایتھنز میں 2008ء میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے نوجوان کی برسی پر متعدد افراد نے ریلی نکالی ۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور پتھراؤ بھی کیا ۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے برسائے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔