تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 12:59

افغان صوبے ننگر ہار میں بم دھماکا،12افراد زخمی

جیو نیوز - کابل.......افغانستان میںبم دھماکا ہوا ہے جس میں 7پولیس اہلکاروں سمیت12افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کا واقعہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلع Surkhrod میں پیش آیا، جہاں پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے باہر کھڑے ٹرک میں دھماکا ہوگیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ ہیڈ کوارٹر سمیت قریبی دکانوں اور مدرسوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے نتیجے میںزخمی 7 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد کوقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.