تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 1:32

لندن :چاقوسےلوگوں پرحملے کےملزم کاریمانڈ

جیو نیوز - لندن.......لندن کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کرنے والے 29 سالہ محی الدین کو لندن کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

محی الدین کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا ۔جہاں ملزم سے اس کے نام ،تاریخ پیدائش ،پتے کی تصدیق کی گئی ۔مختصر سماعت کے بعد محی الدین کو جمعہ کے روز تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ۔

محی الدین پر ہفتے کی رات 56 سالہ شخص پر چاقو سے وار کرکے زخمی کرنے کا الزام ہے ۔ متاثرہ شخص کے وکیل کا کہنا ہے کہ محی الدین کے موبائل فون سے داعش کی تصاویر اور جھنڈے ملے ہیں جبکہ انتہاپسندمحی الدین کوچیلنج کرنے والاشخص جرات کی مثال بن گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے لندن میں گشت بڑھا دیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.