تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 9:16

یوسی کوہن اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ مقرر

جیو نیوز - بیت المقدس.... اسرائیلی وزیراعظم نے قومی سلامتی کے مشیر یوسی کوہن کو خفیہ ایجنسی موساد کا سربراہ مقرر کردیا ہے ۔ موساد کے سابق افسر یوسی کوہن دو سال سے اسرائیلی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ہیں ۔ وہ تیمر پاردو Tamir Pardo کی جگہ موساد کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے ۔

موساد کا سربراہ اس خفیہ ایجنسی کا واحد رکن ہے جس کا نام عوام کے سامنے ظاہر کیا جاتا ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے یوسی کوہن کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ موساد میں کام کے وسیع تجربے ، شاندار کامیابیوں اور تسلیم شدہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.