تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 16:43

ٹرمپ کے بیانات سے دہشت گردوں کو فائدہ ہو گا‘ہیلری کلنٹن

جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکا کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ ٹرمپ کے مسلم مخالف پروپیگنڈے سے دہشت گردوں کو فائدہ ہو گا۔

انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو امریکا آنے سے روک دینے کی ٹرمپ کی تجویز باعث شرم اور خطرناک ہے، ٹرمپ کے ایسے بیانات سے دہشت گردوں کو فائدہ ہو گا۔ ایسے وقت میں جب کہ امریکا انتہا پسندی کے خلاف لڑائی میں مصروف ہے ٹرمپ انہیں امریکا مخالف پراپیگنڈہ کا ایک اور موقع دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ہیلری کلنٹن کی سابق اسسٹنٹ ہما عابدین نے بھی ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہوں نے امریکا کے قانون کی کتاب میں نسل پرستی کا باب لکھنے کی کوشش کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.