تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 10:4

امریکی سینیٹ نے عارضی اخراجات کا بل منظور کرلیا

جیو نیوز - واشنگٹن........امریکی سینیٹ نے آئندہ ایک ہفتے تک وفاقی حکومت چلانے کے لیے عارضی اخراجات کا بل منظور کرلیا ہے ۔ سینیٹ کے ارکان نے متفقہ طور پر عارضی اخراجات کے بل کی منظوری دی جس کے تحت وفاقی حکومت 16 دسمبر تک اپنے معاملات چلاسکے گی ۔

توقع ہے کہ ایوان نمائندگان میں بل پر ووٹنگ آج ہوگی ۔ ساتھ ہی ساتھ طویل مدتی فنڈنگ بل پر مذاکرات بھی جاری ہیں ۔ امریکی قانون ساز گیارہ کھرب 50 ارب ڈالر کے فنڈنگ بل پر مذاکرات کررہے ہیں ۔

یہ رقم آئندہ ستمبر تک حکومتی معاملات چلانے کے لیے درکار ہے تاہم اس بل کے تمام نکات پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.