تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 16:8

سعودی عرب میں خواتین کل پہلی بار ووٹ ڈالیں گی

جیو نیوز - ریاض..........سعودی عرب کی تاریخ میں کل پہلی بار خواتین اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گی،سیکڑوں خواتین خود بھی الیکشن لڑ رہی ہیں، سعودی خواتین نے فیصلے کو بڑا سنگ میل قرار دیا ہے۔

سعودی عرب میں کل میونسپل کارپوریشن کے الیکشن ہو رہے ہیں جس میں پہلی بار خواتین اپنے ووٹ ڈالیں گی،ملک بھر میں نو سو اناسی خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

خواتین امیدواروں کو گھر گھر جا کر ووٹ مانگنے یا اپنے پوسٹرز لگانے کی اجازت نہیں، کوئی بھی خاتون امیدوار الیکشن سے دو ہفتے پہلے انٹرویو نہیں دے سکتی، یہی وجہ ہے کہ بیشتر خواتین اپنی الیکشن مہم سوشل میڈیا کے ذریعے چلا رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.