تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 17:30

مہاجرین کا بحران، برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہو سکتا ہے‘ کیمرون

جیو نیوز - لندن......... برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں جاری مہاجرین کے موجودہ بحران کے باعث برطانوی شہری آئندہ ریفرنڈم کے دوران برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگیکے حق میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔

برطانوی جریدے اسپیکٹیٹر کو انٹرویو میں کیمرون نے کہا کہ یورپ میں جاری مہاجرین کے بحران پر برطانوی شہریوں کا فوری ردعمل ہو سکتا ہے کیو نکہ ان کے لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2017 کے اختتام پر برطانیہ میں یورپی یونین سے نکل جانے یا رکنیت برقرار رکھنے پر ریفرنڈم ہو رہا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.