تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 12:59

سعودی عرب کے بلدیاتی انتخابات، ایک خاتون امیدوار کامیاب

جیو نیوز - ریاض..........سعودی عرب کے بلدیاتی انتخابات میں ایک خاتون نے مکہ مکرمہ سے میونسپل کونسل کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی ۔

سعودی عرب کے بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ خواتین کو امیدوار بننے اور ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا تھا ۔ ملک بھر میں 6 ہزار سے زائد امیدواروں میں 900 خواتین شامل ہیں ۔

مکہ شہر میں ایک خاتون امیدوار سلمیٰ بنت حزب ال عطیبی میونسپل کونسل مدرکہ کی نشست جیتنے میں کا میاب ہوگئی ہیں ۔ اس نشست کے لیے سلمی کے علاوہ 7 مرد اور دو خواتین امیدوار میدان میں تھیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.