تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 18:36

پیرس معاہدہ عالمی ماحولیاتی بہتری کیلئے اہم سنگ میل ہے،بارک اوبامہ

جیو نیوز - واشنگٹن .......... امریکا کے صدر بارک اوبامہ نے ماحولیات کے حوالے سے پیرس میں ہونے والے تاریخی معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ عالمی سطح پر ماحولیاتی بہتری کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔

وائٹ ہائوس سے جاری ایک بیان میں صدر اوبامہ نے کہا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد عالمی سطح پر ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس معاہدے میں ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے مئوثر تعمیراتی حل تجویز کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.