تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 4:37

شام : مختلف علاقوں میں بمباری و گولہ باری ، 45 افراد ہلاک

جیو نیوز - دمشق.....شام کے مختلف علاقوں میں بمباری اور گولہ باری سے 45افراد ہلاک ہوگئے۔ انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے مرنے والوں میں 10بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کررہے ایک گروپ نے بتایا کہ بشار الاسد کی فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ مختلف علاقوں میں آبادی پر راکٹ داغے،گروپ کے سربراہ ریمی عبد الرحمان کا کہنا تھا ان علاقوں میں اتحادی طیاروں سے بھی بمباری کی گئی۔ ان کارروائیوں میں 10بچے اور 4 خواتین جان سے گئیں۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بمباری کرنے والے جنگی طیارے کس ملک کے تھے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی طیاروں نے پہلے بھی اس علاقے میں بمباری کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.