تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 14:44

فرانس :بلدیاتی انتخابات کا دوسرا راؤنڈ مکمل

جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری ......فرانس کے ریجنل بلدیاتی انتخابات کا دوسرا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ووٹنگ کے نتائج کے مطابق دائیں بازو کی جماعت ’نیشنل فرنٹ‘ کو شکست ہوگئی۔

’نیشنل فرنٹ‘ ایک بھی نشت نہیں لے سکی، دوسرے راؤنڈ میںووٹوں کے نتائج کے حساب سے سابق صدر نیکولا سرکوزی کی جماعت سوشلسٹ پارٹی سے آگے ہے۔سابق صدر نیکولا سارکوزی کی قیادت میں دائیں بازو کی رپبلکن پارٹی نے 7نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ حکمران سوشلسٹ پارٹی نے 6نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔

نیشنل فرنٹ 13علاقوں میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ،ووٹنگ کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہفتہ قبل پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں 13 میں سے 6علاقوں میں کامیابی کے باوجود دوسرے مرحلے میں ’نیشنل فرنٹ‘ تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

ایک جائزے کے مطابق نیشنل فرنٹ کی سربراہ مرین لا پین کو اپنے علاقے میں 42اعشاریہ5 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ رپبلکن پارٹی کو 57اعشاریہ5 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

مرین لا پین نے شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔انہوں نے اپنے حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے پیرس حملوں کے بعد ملک کے پہلے علاقائی انتخابات منعقد ہوئے ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی جماعت نیشنل فرنٹ دوسرے راؤنڈ میں حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی اور سابق صدر نکولا سرکوزی کی ری پبلکن جماعت کے باہمی اتحاد کے باعث عددی طور پر شکست سے دو چار ہوتے ہوئے کوئی سیٹ تو حاصل نہیں کر سکی مگر ووٹوں کے تناسب سے 2017ء کے صدارتی انتخابات میں اپنے حریفوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجا رہی ہے ۔

دوسرے راؤنڈ میں حکمران سوشلسٹ پارٹی اور سابق صدر نکولاسرکوزی کی کنزوٹر مل کر 57اعشاریہ07فیصد ووٹ حاصل کر سکے جبکہ ماری لیپن کی جماعت فرنٹ نیشنل نے تنہا 43اعشاریہ03فیصد ووٹ حاصل کئے۔

اگر یہ جماعت آئندہ صدارتی انتخابات تک اسی طرح پھلتی پھولتی رہی تو ممکن ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کے پہلے راؤنڈ میں 50فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے دوسرے مرحلے کی نوبت ہی نہ آنے دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.