تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 2:37

امریکی حکام کا تاشفین ملک کی تدفین کیلئے پاکستانی حکام سے رابطہ

جیو نیوز - اسلام آباد......امریکی حکام نے تاشفین ملک کی تدفین کے لیے پاکستانی حکام سے رابطہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے پاکستان سے کہا ہے کہ تاشفین ملک کی تدفین کے لیے پاکستان سے کسی قریبی عزیز کو نامزد کیا جائے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ تاشفین ملک کا کوئی قریبی عزیز پاکستان میں قیام پذیر نہیں، بہتر ہو گا امریکی حکومت سعودی عرب سے رابطہ کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.