تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 7:17

پاکستان کے ساتھ مل کر تاریخ کا دھارا تبدیل کرنا چاہتے ہیں، مودی

جیو نیوز - نئی دہلی ......بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر تاریخ کا دھارا تبدیل کر نا چاہتے ہیں ، پاکستان کے ساتھ پر امن تعلقات اور باہمی تعاون چاہتے ہیں۔

کوچی میں نیوی افسروں سے خطاب میں مودی کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن واستحکام لا کر نئی تاریخ رقم کرنا چاہتا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ سرحدی خلاف ورزیاں ،دہشتگردی، ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں ،امن عمل سے ہمارے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے خلوص کو مسلسل جانچتے بھی رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.