تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 7:0

ڈونلڈ ٹرمپ اسکاٹ لینڈ میں گولف کلب سے متعلق کیس ہار گئے

جیو نیوز - لندن.......امریکا میں صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ اسکاٹ لینڈ میں گولف کلب سے متعلق کیس ہار گئے ۔

اسکاٹ لینڈ کی حکومت نے ابرڈین شائر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے گولف کلب کے قریب گیارہ ٹربائن بنانے کی منظوری دی تھی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس منصوبے کے خلاف برطانوی عدالت میں اپیل دائر کی تھی کہ ان ٹربائن کی تعمیر سے ان کے گولف اسٹیٹ کو نقصان پہنچے گا اس لیے ان کی تعمیر فوری روکی جائے ۔

برطانوی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ونڈ فارم کی تعمیر جاری رکھنے کا فیصلہ دیا اور اسکاٹ لینڈ کی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.