تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 7:40

میکسیکو میں سیاحوں کی بس کو حادثہ،13افراد ہلاک

جیو نیوز - میکسیکوسٹی...... میکسیکو میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی ۔ حادثے کے نتیجے میں 13 مسافر ہلاک ہوگئے ۔

میڈیا کے مطابق حادثہ جنوبی میکسیکو کے گاؤں لاس لیمونز کے قریب پیش آیا جب سیاحوں سے بھری بس ایک مسافر کوچ سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.