تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 10:35

امریکی ریاست نیوہیمپشائر کو دھمکی،درجن سے زائد اسکول بند

جیو نیوز - نیویارک.......امریکی ریاست نیوہیمپشائر میں سنگین تشدد کی دھمکی کے بعد ایک درجن سے زائد اسکول بند کر دیے گئے۔پولیس کے مطابق ناشوا ،Nashua، شہر میں دو اسکولوں کے اسٹاف اور طلبہ کو سنگین تشدد کی دھمکیاں ملی ہیں۔

ناشوا اسکولز سپرنٹنڈنٹ مارک کانریڈ کے مطابق دھمکی کے بعد انہوں نے آج اپنے تمام سترہ پبلک اسکول بند کر دیے ہیں۔ اسکول انتظامیہ دھمکی کے درست یا غلط ہونے کے تعین کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی کیلی فورنیا میں دھمکی آمیز پیغامات کے بعد تمام اسکول بند کر دیے گئے تھے۔ جو بعد میں غلط ثابت ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.