تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 20:21

دوبئی: بیوی کاقاتل بھارتی شہری اورپاکستانی معاون کی سزائے موت برقرار

جیو نیوز - دوبئی.........دوبئی کی اعلیٰ عدالت نے ایک بھارتی شہری کواپنی بیوی کے قتل اورایک پاکستانی کواس کی معاونت کے مقدمے میں سزائے موت برقراررکھی ہے جس کے باعث ان دونوں کوفائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی۔

مقامی میڈیاکے مطابق بھارتی شہری نے اپنے پاکستانی دوست کے ساتھ ملکر 2013ء میں خاتون کوقتل کرکے تھیلے میں ڈال کرالفکا کے علاقے میں زمین میں دباتھا۔عبدالعزیزعبداللہ نامی جج نے ان کی سزا کیخلاف اپیلیں مستردکردیں اکتوبرمیں دوبئی کی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی۔

قتل کے مجرم کے والدکاکہناہے کہ میری بہوشکایت کرتی تھی کہ اس کا شوہر اس پرتشدد کرتاہے پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ مجرم نے اپنے جرم کااعتراف کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.