تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 3:48

پیرو میں شدید بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ ،2 افراد ہلاک

جیو نیوز - لیما......لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 2افراد ہلاک ہو گئے۔

پیرو میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ دارالحکومت لیما کے مشرقی علاقے میں شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹرک تودے تلے دب گیا۔ جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 2افراد ہلاک ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ایک لاش نکال لی ہے جبکہ دوسرے شخص کی لاش نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بارش اور سیلاب کئی سڑکیں بھی بہا کر لے گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.