تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 10:38

برطانوی ر کن پارلیمنٹ کا وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ

جیو نیوز - لندن ......برطانوی ر کن پارلیمنٹ نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے برطانیہ کے مسلمان خاندان کو امریکاجانے سے روکنے پر امریکی حکام کے سامنے معاملہ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

لیبر پارٹی کی رکن اسٹیلا کریسی(Stella Creasy )نے ڈیوڈ کیمرون کو لکھے گئے خط میں کہاہے کہ برطانوی مسلمان خاندانوں کو کسی وجہ کے بغیر امریکا میں داخل ہونے پر پابندی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کو امریکی حکام کے سامنےاُٹھائیں ۔

لندن سے تعلق رکھنے والا ایک مسلمان خاندان کیلی فورنیا چھٹیاں گزارنے جارہا تھا لیکن لندن کے گیٹ وِک ائر پورٹ پر پہنچنے کے بعد ان کو بتایاگیا کہ وہ امریکا نہیں جاسکتے۔

خاندان کے سربراہ محمد طارق محمود کا کہنا ہے کہ سفر منسوخ کئے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.