تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 11:48

ری پبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر تنقید کی زد میں

جیو نیوز - نیویارک ......صدارتی امیدواربننےکےری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ڈیموکریٹ حریف ہیلری کلنٹن کے خلاف انتہائی بازاری زبان استعمال کی ہے جس پرکلنٹن کی ترجمان نے کہاہے اس تذلیل کاجواب لوگ دیں گے۔

ہیلری کلنٹن2008ء میں بھی صدارتی امیدواربنناچاہتی تھیں مگر انہیں موجودہ ڈیموکریٹ صدربراک اوبامانے شکست دیدی تھی، امریکامیں صدارتی امیدواربننے کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈٹرمپ نے اس شکست پر ہیلری کلنٹن کے خلاف انتہائی بازاری استعمال کی ہے ،انہوں نے ایسالفظ استعمال کیاجسےامریکامیں مہذب حلقےگالی سمجھتےہیں۔

ہیلری کی ترجمان نے کہاکہ وہ اس کاجواب نہیں دیں گی مگرجولوگ سمجھتےہیں کہ اس لفظ سےخواتین کی تذلیل ہوئی وہ ڈونلڈٹرمپ کوجواب دیں۔

ڈیموکریٹس کےمباحثےمیں پہلی بریک کےبعدہیلری کےدیر سےاسٹیج پر واپس آنےسےمتعلق بھی ڈونلڈٹرمپ نےبازاری اندازاپناکرایسےسوال کیےتھےجن سے مجمع نے ہیلری کلنٹن کامذاق اڑایاتھا۔

ہیلری کلنٹن نے اس معاملےپرتوجواب نہیں دیامگرانکادعوی ہےکہ مسلمانوں کوامریکاآنےسےروکنےسےمتعلق ٹرمپ کابیان داعش جیسی تنظیمیں پراپیگنڈےکےلیےاستعمال کررہی ہیں ۔

ڈونلڈٹرمپ امریکامیں نسلی اقلیتوں کے خلاف توبیان بازی کرتےرہےہیں مگراب ہیلری کےخلاف بازاری زبان استعمال کرکےانہوں نےنئی حدپارکردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.