تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 17:0

فرانس میں جشن عید میلاد النبی ،عیسائیوں کی بھی شرکت

جیو نیوز - پیرس ......رضا چوہدری...... منہاج القرآن فرانس کے زیر اہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک کے سلسلے میںخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانیوں سمیت علاقائی قانونی مشیر اور دیگر عیسائیوںنے بھی شرکت کی۔

جشن میلاد مصطفیٰ کے پروگرام کی تقریب منہاج القرآن کے مرکزی دفتر میں منعقد کی گئی جس میں علاقائی قانونی مشیر فادر گیرارڈ مارلس، بلدیاتی مشیر لاکورنیوء مہدی حفصی اور ممبر چرچ کمیٹی لاکونیوء جیورجزنے بھی خصوصی شرکت کی ۔عید میلادالنبی کے پروگرام میں شامل قانونی مشیروں اور عیسائیوں نے پروگرام کو پسند کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ عید میلاد کا کیک کاٹا۔

عید میلاد کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری دعوت برائے اوورسیز پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موضوع سخن بناتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں کی افادیت پر روشنی ڈالی جب کہ قاری محمد صدیق نے محفل میں نعت پیش کئے ۔

عید میلاد النبی کے اس پروگرام میں قرعہ اندازی کے ذریعے بزرگ حاجی فضل کو عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔ محفل کے اختتام پر اجتماعی طور پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو درودوسلام کا نذرانہ پیش کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.