تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 2:38

دس ماہ کی بچی کی موت کو ایشونہ بنایاجائے، وزیراعلیٰ سندھ

جیو نیوز - کراچی......وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ 10ماہ کی بچی کی موت کو ایشو نہ بنایا جائے، واقعے کی تحقیقات ڈی آئی جی سطح کا افسر کرے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ 10ماہ کی بچی پہلے سے بیمار تھی، اس کی ہلاکت کو بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول سے جوڑنا درست نہیں۔

سائیں قائم علی شاہ متاثرہ خاندان کے گھر تعزیت کیلئے بھی گئے جس کے بعد بچی کے باپ نے اپنا پرانابیان بدل دیا ہے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے نوٹس لیا تو وزیراعلیٰ سندھ لیاری کی تنگ گلیاں عبور کرتے ہوئےایک کمرے کے مکان میں پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ نے مرحوم بسمہ کے والدین سے تعزیت بھی کی اور بچی کے باپ کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان بھی کیا۔ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کرتے گئے کہ واقعہ وی آئی پی پروٹول کا نتیجہ نہیں اور اس معاملے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔

کسی غریب سے صوبے کا وزیر اعلیٰ علیحدگی میں بات کرے اور اس کا اثر نہ ہو، یہ ہوہی نہیں سکتا،سائیں کا جادو چلا اور جو باپ چند گھنٹے پہلے تک واقعے کا ذمے دار سندھ حکومت کو قرار دے رہا تھا، وہ کچھ اور کہتا نظر آیا۔

علاوہ ازیں وزیر صحت جام ڈہر نے اپنی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کو خوامخوا کا ایشو بنادیا گیا،مرنا انسان کے بس میں نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.