تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 17:16

بھارتی وزیراعظم مودی کو ماسکو ایئرپورٹ پر بھی ہزیمت اٹھانا پڑ گئی

جیو نیوز - ماسکو......بھارتی وزیراعظم مسٹیک کرتے نہیں ہیں، ان سے غلطی سے مسٹیک ہو جاتی ہے،اس بار بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کے ساتھ گڑ بڑ ہوئی ہے روس میں۔

ٹھنڈے ٹھنڈے ماسکو میں حاضری تو دی لیکن شاید ائیرپورٹ پر ذہن غِیر حاضر ہی تھا،روسی بینڈ بجتے ہی بھارتی وزیر اعظم کا بھی بینڈ بج گیا،روسی بینڈنے بھارتی ترانہ بجایا تو موصوف سمجھے انہیں گارڈ آف آنردیا جا رہا ہے،بس چل پڑے سلامی لینے،یہ دیکھ کر ساتھ کھڑے اہلکار ہکا بکا رہ گئے،ایک نے ہمت کی اور بھارتی وزیراعظم کا بازو پکڑ کر انہیں واپس پوائنٹ پر لا کر کھڑا کر دیا۔

کچھ دن پہلے چنائے میں سیلاب کی تصویر تبدیل کرنے پر سوشل میڈیا نے مودی کا خوب مذاق بنایا تھا،یہ ہی نہیں اس سال جب جرمن چانسلر نے بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے مصافحہ کے لئے بڑھائے ہاتھ کو نظرانداز کیا تو بھی مودی تنقید کے نشانے پر آگئے۔

گزشتہ سال بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے دورے میں روایتی ڈرم مہارت کے ساتھ بجا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم کی ان ہی حواس باختہ حرکتوں کی وجہ سے گوگل سرچ انجن انہیں Most Stupid Prime Ministersکی فہرست میں شامل کر چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.