تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 18:21

داعش نے مس عراق کو اغواء کرنے کی دھمکی دیدی

جیو نیوز - بغداد.......حسینہ عراق کا تاج سر پر سجانے والی شائمہ عبدالرحمنٰ قاسم کی خوشیاں پھیکی پڑھ گئیں کیونکہ داعش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ہے۔

انتہاء پسند تنظیم نے شائمہ قاسم کو دھمکی دی ہے کہ اس نے اگر داعش میں شمولیت اختیار نہ کی تو اسے اغواء کر لیا جائے گا۔ ان کو دھمکی ایک فون کال کے ذریعے دی گئی۔ حسینہ عراق کا کہنا ہے کہ وہ فون سن کر کچھ دیر کے لیے پریشان ہو گئی تھی لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کی دھمکیوں سے ان کو روکا نہیں جا سکتا۔

شائمہ قاسم نے کہا کہ وہ دنیا کو بتانا چاہتی ہے کہ عراق میں مردوں کی طرح عورتوں کو بھی آزادی سے جینے کا حق حاصل ہے۔یاد رہے کہ مقابلے سے قبل بعض حلقوں نے اس مقابلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یاتھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.