تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 3:48

ڈھاکہ: پاکستانی سفارتکار فارینہ ارشد کو وطن واپس بلا لیا گیا

جیو نیوز - ڈھاکہ..........بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی سفارتکار فارینہ ارشد کو وطن واپس بلا لیا گیا، فارینہ ارشد کو بنگلہ دیش میں مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمیشن میں سیکنڈ سیکریٹری فارینہ ارشد وطن واپس پہنچ گئیں۔ انہیں بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا۔

دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں بنگلادیش کے ہائی کمشنر کو دو مرتبہ طلب کرکے اس معاملے پر شدید احتجاج بھی کیا، جس کے بعد فارینہ ارشد کے خلاف میڈیا میں دہشت گردوں سے روابط کے الزامات کی مہم چلائی گئی۔

بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سفارتکار پر لگنے والے الزامات کی سخت تردید کی اور کہا کہ پاکستانی سفارتکار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت1974 کے سہ فریقی معاہدے کو سامنے رکھتے ہوئے مفاہمت کا مظاہرہ کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.