تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 11:48

ری پبلکن صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں ٹرمپ سب سے آگے

جیو نیوز - واشنگٹن........امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پارٹی ری پبلکن کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ عوامی حمایت حاصل ہے ۔

امریکی ٹی وی سی این این ۔ او آر سی کے ایک سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 39 فی صد افراد کی حمایت حاصل ہے ۔ یہ سروے گذشتہ ہفتے امریکی ٹی وی پر ری پبلکن امیدواروں کے مباحثے کے بعد کیا گیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو دسمبر کے آغاز سے ری پبلکن کے دیگر امیدواروں پر تین پوائنٹس کی سبقت حاصل رہی ہے ۔ اُن کے قریب ترین امیدوار ٹیڈ کروز ہیں جن کے حق میں 18 فی صد افراد نے رائے دی ہے ۔

ری پبلکن پارٹی کے دیگر امیدواروں بین کارسن اور مارکو روبیو کو دس دس فی صد افراد کی حمایت حاصل ہے ۔ ایک اور ری پبلکن امیدوار گورنر نیو جرسی کرس کرسٹی کو پانچ فی صد افراد نے صدارتی امیدوار بنانے کی حمایت کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.