25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 17:15
کرسمس پر برمنگھم کی جامع مسجد میں بے گھر لوگوں میں کھاناتقسیم
جیو نیوز - برمنگھم......کرسمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ مسلمان بھی شریک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں کرسمس کے موقع پر برمنگھم کی جامع مسجد میں بے گھر لوگوں میں کھانے کی تقسیم کی گئی ہے۔
مسجد میں تمام رضاکاروں نے بے گھر اور غریب لوگوں کو کھانا کھلایا جبکہ گرم کپڑے بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر مسلمانوں اور مسیحی برادری دوستی کی شاندار مثال پیش کرتے دکھائی دئیے۔