تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 20:3

مودی کا دورہ پاکستان مثبت اقدام ہے، میر واعظ

جیو نیوز - سرینگر........حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا اچانک دورہ پاکستان مثبت اقدام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک پیغام میں میرواعظ عمرفاروق کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام ایسے کسی بھی موقع کوخوش آمدید کرتے ہیں جو پاکستان اوربھارت کو قریب لائے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام تنازعات خصوصاً کشمیرکے مسئلے کے حل کے لیےدونوں جانب سے وژن اور سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.