26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 1:33
پاک بھارت تعلقات میں بہتری خطے کیلئے سود مند ہوگی،امریکا
جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکا نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ لاہور کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری خطے کے لوگوں کے لیے سود مند ہوگی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری خطے کے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوگی۔ انہوںنے مزید کہا کہ کافی عرصے سے کہتے آئے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری ہونی چاہیے۔