تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 4:5

امریکا:شمال مشرقی ومغربی ریاستوں میں طوفان ،ہلاکتیں 14 ہوگئیں

جیو نیوز - نیویارک......امریکا کی شمال مشرقی اور مغربی ریاستوں میں طوفان کے باعث حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی اور مغربی ریاستوں میں شدید بارش، طوفان اور ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی ۔ کئی مکانات اور مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق شمال مشرقی ریاست میں چھوٹے ایئرپورٹ پر کئی طیارے تباہ اور متعدد افراد زخمی ہو گئے، طوفانی بگولوں سے شمال مغربی علاقوں میں کم از کم 20 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

ماہرین موسمیات نے طوفان کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.