26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 11:32
دنیا کا سب سے موٹا شخص 38 سال کی عمر میںانتقال کرگیا
جیو نیوز - میکسیکو سٹی......دنیا کا سب سے موٹا شخص اس دنیا سے رخصت ہو گیا،آندرے مورینو کا وزن 980 پاؤنڈ تھا۔
میکسیکو کا شہری آندرے مورینو کرسمس کے دن دل کا دورہ پڑنے سے 38 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آندرے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دنیا کے سب سے موٹے شخص نے اکتوبر میں وزن کم کرنے کیلئے سرجری بھی کرائی تھی۔آندرے مورینو نے آپریشن کرانے کیلیے 100کلو وزن کم کیا تھا ۔