تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 13:32

بان کی مون کا وزیر اعظم مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

جیو نیوز - اسلام آباد…اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے ۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات سے دونوں رہنماؤں کے درمیان جامع مذاکرات کو تقویت ملے گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ایک طویل عرصے سے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو مذاکرات شروع کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔دورے کی خبر پر تبصرے میں انہوں نے کہا کہ یہ دورہ صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔

سیاسی رہنماؤں اورتجزیہ کاروں کی جانب سے بھی دورے کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عدیل کا کہنا ہے کہ پوری قوم نے بھارتی وزیراعظم کے دورے کا خیر مقدم کیا ہے اورا مید ظاہر کی کہ مودی کا دورہ دونوںہمسایہ ملکوں کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات ایک خوشگوار لمحہ تھا اور اسے مثبت لیا جانا چاہئے۔

ایک اور تجزیہ کار ڈاکٹر رفعت حسین نے امید ظاہر کی کہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ایک مثبت پیشرفت ثابت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.