تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 14:4

مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

جیو نیوز - سری نگر.......بھارتی میڈیا کے مطابق آج مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے،کشمیری رہ نما سید علی گیلانی کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کی گئی ہے۔

مقبوضہ وادی کشمیر میں ہڑتال دیہات کی سطح پر دفاعی کمیٹیوں کے خلاف کی جا رہی ہے ۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ دفاعی کمیٹیاں ریاستی انتہا پسندی کا ذریعہ بن رہی ہیں ، دوسری جانب مقبوضہ وادی کی حکومت نے دفاعی کمیٹیاں ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.