تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 9:16

چین: پل ٹوٹنے سے دو ٹرک منجمد جھیل پر گرگئے، ایک شخص زخمی

جیو نیوز - بیجنگ......چین میں پُل ٹوٹنے سے دو ٹرک منجمد دریا پر گرگئے ۔ حادثے میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ۔

حادثہ فویو کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں 60 میٹر لمبا پُل درمیان سے ٹوٹ گیا ۔ یہ پل ایک دریا پر بنا تھا جس کا پانی شدید سردی کی وجہ سے جم چکا ہے ۔

حادثے کے باعث ٹرک میں آگ لگ گئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.