27 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 16:19
امریکا: مسجد میں آگ منصوبے کے تحت لگائی گئی، تحقیقاتی ٹیم
جیو نیوز - ہیوسٹن........ آگ بجھانے والے امریکی ادارے کی تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہیوسٹن کی مسجد میں اچانک آگ لگی نہیں ، بلکہ منصوبے کے تحت لگائی گئی تھی ۔
عین کرسمس کے دن ہیوسٹن کے ایک مصروف شاپنگ مال سے متصل اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کی مسجد میں لگنے والی آگ کو پہلے پہل حادثہ تصور کیا گیا لیکن تحقیقاتی اداروں نے جن میں اب ایف بی آئی بھی شامل ہوچکی ہے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے۔
حکام کے مطابق آگ ایک سے زائد جگہ سے بھڑکی، لہٰذا یہ حادثہ نہیں بلکہ بظاہر سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ آگ لگنے سے صرف 1 گھنٹہ پہلے مسجد میں 200 کے قریب افراد موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے کوئی اس کی زد میں نہیں آیا۔اس سازش کو لیکر فل حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لیکن ایف بی آئی مقامی پولیس کی مدد سے سازشی عناصر کی تلاش میں ہے۔