تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 17:32

فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی میں ریکارڈ اضافہ

جیو نیوز - پیرس.........فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری و ساری ہے مگر 2015ء میں یہودیوں کی فرانس سے اسرائیل منتقلی کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی کے دیگر اسباب میں پیرس میں بد امنی اور اقتصادی ابتری بھی اہم محرکات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک آٹھ ہزار یہودی فرانس سے اسرائیل میں آکر آباد ہوئے۔

تل ابیب امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ فرانس سے اسرائیل آنے والے ایک سال میں آٹھ ہزاریہودی اسرائیلی تاریخ کی قابل ذکر تعداد ہے۔خیال رہے کہ فرانس میں یہودی آبادی کی تعداد 6 لاکھ ہے جو یورپ میں موجود یہودی کمیونٹی کی سب سے بڑی اور امریکا اور اسرائیل کے بعد دنیا کی تیسری بڑی یہودیکمیونٹی خیال کی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.