تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 3:6

امریکا :جنوبی اور وسطی ریاستوں میں طوفان، 43افرادہلاک

جیو نیوز - نیویارک......امریکاکی جنوبی اوروسطی ریاستوں میں طوفان کےباعث43افرادہلاک جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،طوفان کی وجہ سے امریکابھرمیں ایک ہزارسےزائدپروازیں منسوخ ہوگئیں۔

امریکا کی جنوبی اور وسطی ریاستیں طوفان اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں طوفانی بگولوں اور اس سے ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم 11افراد ہلاک ہوئے ۔ ٹیکساس کے گورنر نے ڈیلس سمیت چار کاؤنٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا۔گارلینڈ کے علاقے میں ہوا کا بگولا 8افراد کو اڑا لے گیا۔

ریاست مسی سپی میں خراب موسم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10ہو گئی ۔ریاست ٹینےسی میں 6افراد ہلاک ہوئےہیں ۔ الاباماکی کاؤنٹی کافی میں طوفان کےبعدلاپتاہونے والےشخص کی لاش مل گئی ۔آرکنساس ، لوزیانا اور مسی سپی میں بھی ہوا کے بگولوں نے تباہی مچائی ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

الینوائے اور مزوری میں 11 افراد پانی کے ریلوں میں بہہ گئے۔ مزوری میں 2بچوں سمیت 5افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ریاست الاباما میں سیلاب کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔

ادھر محکمہ موسمیات نے نیو میکسیکو، اوکلاہوما اور کنساس میں برفانی طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران دو فٹ تک برف پڑسکتی ہے۔نیو میکسیکو کے گورنر نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

اوکلاہوما میں کئی ہائی ویز برف باری کے باعث بند ہوگئی ہیں۔ خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ بیشتر کا تعلق ڈیلس سے بتایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.